Sawal :Salam wa musafah karne ke baad seene par hath Rakhna bid’at he ? Iski koi daleel he ?
Jawab: Musafah ke baad seene par hath rakhna na Rasoolullah (ﷺ) se sabit he or na hi fuqaha ne salam wa musafah ke adab me iska zikr kiya he, is liye germashru zaid cheej hone ki bina par zaid rasm hui or agr salam wa musafah ka mashru juz samjh kar kiya jaye ga to bid’at me dakhil hoga ( Darulifta darloom deoband)
Musafah ki fazilat
Rasoolullah (ﷺ) ne farmaya: Jab 2️⃣ musalman apas me milte or salam wa musafah karte he to in dono ke ek doosre se alahidah or juda hone se pehle inhe bakhash diya jata he, (Jam e Tirmazi - 2727)
Musafah karte waqt ki dua 🤲🏻 👇🏻👇🏻👇🏻
(یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُم). 👇🏻 👇🏻 Tarjuma dua:
(Allah azzawajal hamri or tumhari magfirat farmaye,)
Note: Musafah or gale milna mard ka mard ke sath Ya aurat ka aurat ke sath ho dono ka hukm ek sa he,,
سوال: سلام ومصافحہ کرنے کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنا بدعت ہے ؟اس کی کوئی دلیل ہے ؟
جواب نمبر: 148938
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 439-349/D=5/1438
مصافحہ کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنا نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور نہ ہی فقہائے کرام نے سلام ومصافحہ کے آداب میں اسے ذکر کیا ہے۔ اس لیے غیرمشروع زاید چیز ہونے کی بنا پر زاید رسم ہوئی اور اگر سلام ومصافحہ کا مشروع جز سمجھ کر کیا جائے گا تو بدعت میں داخل ہوگی
واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
مصافحہ اور معانقہ مرد کا مرد کے ساتھ ہو یا عورت کا عورت کے ساتھ ہو ، دونوں کا حکم یک ساں ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے ملتے اور ( سلام ) و مصافحہ کرتے ہیں تو ان دونوں کے ایک دوسرے سے علیحدہ اور جدا ہونے سے پہلے انہیں بخش دیا جاتا ہے“ (جامع ترمذی)
مصافحہ کرتے وقت کی دعا
یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُم (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے)